اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق پولیس افسر کی ہلاکت افسوسناک واقعہ: مختلف سیاسی رہنماوں کا رد عمل - سابق ایس ایس پی محمد شفیع میر کی فائرنگ میں ہلاکت

Political leaders react on killing of Retired SSP in Baramulla شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گھاٹملہ گاؤں میں سابق ایس ایس پی محمد شفیع میر کی فائرنگ میں ہلاکت پر جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماوں نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Retired SSPs killing condemned
Retired SSPs killing condemned

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 2:12 PM IST

Updated : Dec 24, 2023, 2:28 PM IST

Retired SSPs killing condemned

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے سابق پولیس افسر کی ہلاکت پر جموں کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا اور سرکار پر زور دیا کہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے سرکار فیصلہ کن اقدامات اٹھائے۔ سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک سابق پولیس افسر کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کشمیر کی ناسازگار صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں کہ وادی میں حالات ابتر ہی ہورہے ہیں۔ سابق وزیر اعلی اور ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے سابق پولیس افسر کی ہلاکت پر مذمت اور افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی کے بڑھتے حملے تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنے۔

سابق وزیر اور جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ پولیس افسر کی ہلاکت بزدلانہ کاروائی ہے اور ایسے حملہ کرنے والوں کی اصل فطرت واضح کر رہے ہیں کیونکہ مہلوک افسر ازان دینے کے دوران ہلاک کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو بھی شرم سار ہونا چاہئے جو ایسے حملہ کرنے والوں کے حرکات کو جہاد سے تعبیر کرتے ہیں۔ الطاف بخاری نے کہا کہ ایسے حملہ کرنے والے قاتل ہے اور ایسے قاتلوں کے خلاف سماج کے اکٹھا ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ آج علی الصبح وادی کے بارہمولہ کے گھاٹملہ گاؤں میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سابق ایس ایس پی محمد شفیع میر کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا جب وہ مسجد میں اذان دے رہے تھے۔ مہلوک افسر کی حفاطت کے لئے جموں کشمیر پولیس نے ایک اہلکار کو بطور محافظ رکھا تھا، تاہم ان کو حالیہ دنوں واپس لیا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 24, 2023, 2:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details