اردو

urdu

ETV Bharat / state

نادر قرآنی نسخہ ایک لاکھ 37 ہزار برطانوی پاؤنڈ میں فروخت

نوادرات اور تاریخی دستاویزات فروخت کرنے کے لئے مشہور نیلام گھر سوتھ بیز کے تحت ہونے والی نیلامی میں ایک کشمیری خطاط کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن کا نسخہ ایک لاکھ 37 ہزار 5 سو برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہو گیا۔ جو کہ قرآن نسخے کو فروخت کرنے کی اب تک سب سے بڑی رقم مانی جا رہی یے۔

نادر قرآنی نسخہ
نادر قرآنی نسخہ

By

Published : Sep 16, 2020, 10:04 PM IST

تاہم نیلامی کے دوران اس نادر قرآنی نسخے کو اتنی رقم میں خریدار والا شخص کون ہے اس کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ مذکورہ قرآنی نسخے کو حال ہی میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا اور یہ نسخہ 544 صفحات پر مشتمل ہے۔

بھارتی کرنسی کے حساب سے اس کی مالیت ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔ جبکہ پاکستانی روپیوں میں اس کی مالیت دو کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک


سوتھ بیز نے اس قرآنی نسخے کو اپنی وئب سائٹ پر متعارف کراتے ہوئے لکھا ہے کہ قرآن کا یہ نادر نسخہ 19ویں صدی میں تیار کیے گئے نفیس ترین خطاطی میں شمار ہوتا ہے۔ وہیں یہ نسخہ نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ نایاب بھی۔

اس انمول اور نادر قرآنی نسخے میں کالی، نیلی اور سرخ روشنائی استعمال کی گئی ہے۔ آیات کو سنہرے رنگ کے بنے دائروں اور دوسرے نشانات سے ایک دوسرے سے الگ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details