اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Beats Vidarbha مشتاق کی جارحانہ بالنگ کی بدولت جموں و کشمیر کی فتح - RANJI tROPHY 2022 23

ایلیٹ گروپ- ڈی کے میچ میں جموں و کشمیر نے ودربھ کے سامنے 141 رن کا ہدف رکھا جس کے جواب میں ودربھ کی ٹیم میچ کے تیسرے دن 101 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ودربھ نے 97 رن پر صرف تین وکٹ گنوا دیے۔JK beats viderbha

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 29, 2022, 9:57 PM IST

ناگپور: جموں و کشمیر نے دوسری اننگز میں عابد مشتاق (18/8) کے جارحانہ گیند بازی کی بدولت جمعرات کو رنجی ٹرافی کے دلچسپ مقابلے میں دو بار کے چیمپئن ودربھ کو 39 رن سے شکست دی۔JK beats viderbha

ایلیٹ گروپ-ڈی کے میچ میں جموں و کشمیر نے ودربھ کے سامنے 141 رن کا ہدف رکھا جس کے جواب میں ودربھ کی ٹیم میچ کے تیسرے دن 101 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ودربھ نے 97 رن پر صرف تین وکٹ گنوا دیے، لیکن اس کے بعد مشتاق کے سامنے ان کی بلے بازی بکھر گئی۔

ودربھ کے آٹھ بلے باز دہائی کے اعداد و شمار کو بھی نہ عبور کرسکے اور چار رن کے وقفے میں سات وکٹ گرنے کی وجہ سے پوری ٹیم 101 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ مشتاق نے اپنے آٹھ اووروں میں 18 رن دے کر آٹھ وکٹ حاصل کئے جب کہ پہلی اننگز میں بھی انہیں تین کامیابیاں ملی تھیں۔

جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی 2022-23 کے تین میچوں میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ یہ آٹھ برسوں میں گھریلو میدان پر ودربھ کی پہلی شکست تھی، اس سے قبل اسے 2013-14 رنجی ٹرافی میں گجرات سے شکست ملی تھی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details