جموں و کشمیر میں رواں سال دسمبر کے مہینے میں رنجی ٹرافی کے مقابلے ہونے تھے جن میں کئی میچ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی کھیلے جانے تھے تاہم موجودہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اب یہاں کوئی بھی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
کشمیر میں رنجی ٹرافی کے میچز نہیں ہوں گے - وادی کشمیر میں کھیل سرگرمیاں۔
مواصلاتی نظام ٹھپ رہنے سے جہاں تمام شعبہ جات متاثر ہوئے وہیں وادی کشمیر میں کھیل کی سرگرمیوں پر بھی خاصہ اثر پڑا ہے۔
کشمیر میں رانجی ٹرافی میچز نہیں کھیلے جائیں گے
کمیرے کے سامنے بات نہ کرنے کی شرط پر جے کے سی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈھائی مہینے سے موبائل فون اور انٹرنیٹ منقطع رہنے سے نہ تو یہاں کھلاڑیوں کی تربیت ہی ممکن ہوپائی اور نہ ہی کھلاڑیوں کا جے کے سی اے کے ساتھ کوئی رابطہ ہی رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں طے رنجی ٹرافی کے تمام مقابلے اب جموں و کشمیر کے باہر منعقد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رنجی ٹرافی کے مقابلے رواں سال دسمبر سے شروع ہو کر اگلے برس مارچ تک جاری رہیں گے۔