اردو

urdu

ETV Bharat / state

رنبیر گڑھ تصادم: عسکریت پسندوں کی شناخت

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنبیر گڑھ میں ہونے والا تصادم 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوا۔

عسکریت پسندوں کی شناخت
عسکریت پسندوں کی شناخت

By

Published : Jul 25, 2020, 4:13 PM IST

تفصیلات کے مطابق تصادم میں ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

عسکریت پسندوں کی شناخت

پولیس ذرائع نے بتایا کہ رنبیر گڑھ انکاونٹر میں دو لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی شناخت اشفاق رشید اور اعجاز بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ اشفاق احمد سرینگر کے سوزھت علاقے کا رہنے والا تھا جبکہ اعجاز بٹ کا تعلق جنوبی کشمیر کے کاکہ پورہ کے لری بل علاقے سے تھا۔

قبل ازیں ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 29 آر آر اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی علی الصبح رنبیر گڑھ کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

عسکریت پسندوں کی شناخت

انہوں نے کہا کہ اس دوران جب تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مکان کے قریب پہنچی تو وہاں پناہ لئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

ایک رپورٹ میں ایک سینئر پولیس عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ طرفین کے درمیان مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کورنا سے 4 اموات

انہوں نے کہا کہ مضروب فوجی اہلکار کو 92 بیس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے دوران مختلف تصادم آرائیوں کے دوران اب تک 138 عسکریت پسند مارے گئے ہیں جن میں سے بعض اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details