اردو

urdu

ETV Bharat / state

رمضان اہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل ،مزید انکوائری کا حکم جاری - رمضان ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل

سرینگر کے ایک نجی ہسپتال - رمضان اسپتال - میں مبینہ طور پر طبی لاپرواہی کے یکے بعد دیگرے واقعات پیش آنے کے بعد حکام نے رمضان ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کر کے کارروائی عمل میں لائی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی بھی سرجری انجام نہ دی نائے۔ Ramzan Hospital Operation Theatre Sealed

رمضان ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل، مزید انکوائری کا حکم
رمضان ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل، مزید انکوائری کا حکم

By

Published : Sep 12, 2022, 11:49 AM IST

سرینگر:شہر سرینگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع رمضان ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ طبی لاپرواہی کی وجہ سے زچگی کے دوران فوت ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کے الزامات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے معاملے کے تئیں فوری کارروائی عمل میں لاکر ہسپتال کا آپریشن تھیٹر بند کرنے کا حکم جاری کیا اور معاملے کے تعلق سے مزید انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کی۔ Medical Negligence at Ramzan Hospital

رمضان ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل، مزید انکوائری کا حکم

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، کشمیر، ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کے مطابق معاملے کی تحقیقات اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کے عائد کیے گئے الزامات کے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو حقائق کا پتہ لگا کر ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم او کی نگرانی میں ٹیم ہسپتال کو سیل کرنے گئی تھی لیکن وہاں داخل مریضوں کے پیش نظر آپریشن تھیٹر کو ہی فی الحال سیل کیا گیا۔ Srinagar Private Hospital Sealed

قابل ذکر ہے کہ مبینہ طبی لاپرواہی کا پہلا معاملہ 25 اگست کو ہسپتال میں اس وقت سامنے آیا تھا جب سرینگر کے تھید، ہارون علاقے کی ایک خاتون - جو کہ ایک بچے کو جنم دینے والی تھی - مبینہ طور ڈاکٹروں کی غفلت شعاری کے باعث انتقال کر گئی تھی۔ Ramzan Hospital Sealed after a Woman died due to Medical Negligence

اس وقت اگرچہ حکام نے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی تاہم رواں ماہ کی 9 تاریخ کو اسی ہسپتال سے طبی لاپرواہی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا، جس میں نائیک باغ، نوگام، سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی رمضان ہسپتال میں مبینہ طور طبی لاپروائی کی وجہ سے سرجری کے دوران دم توڑ گئی۔ جس کے بعد احتجاج نے طول پکڑا اور حکام کو ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔Woman died due to Medical Negligence at Ramzan Hospital

مزید پڑھیں:Woman Dies Due To Alleged Medical Negligence: علاج کے دوران خاتون کی موت، فرضی ڈاکٹر کے خلاف رشتہ داروں کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details