رمضان المبارک کا مہینہ سایہ فگن ہونے پر جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر السلام نے امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ماہ رمضان کی آمد پر مفتی اعظم نے کی امت مسلمہ کو مبارکباد پیش اپنے ایک بیان میں مفتی اعظم نے وادی کشمیر کے عوام کو آنے والے با برکت ایام میں الللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ می سربسجود ہوکر اپنی گناہوں اور خطاہوں کو معافی طلب کرنے اور عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات کی خاطر خصوصیت کے ساتھ دعائیں مجالس کا اہتمام کرنے پر زور دیامفتی اعظم نے کہا کہ نیکیوں کا موسم بہار آگیا ہے اس مہینے کا ایک ایک لحمہ قیمتی ہے جس سے فائدہ اٹھانا چائیے کیونکہ معلوم نہیں آئندہ رمضان ملے گا یا نہیں ۔ تاہم مفتی اعظم نے تمام مسلمانوں پر زود دیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ ہمیں کرونا کی بچاؤ کی خاطر ماہرین کی جانب سے وضح کئے گئے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوکر مساجد میں عبادات کرنی چائیے ۔اس دوران انہوں نے ہوٹل اور ریستوران سے مالکان پر بھی زور دیا کہ وہ صیام کے مبارک مہینے کا احترام کرتے ہوئے دن کے اوقات میں اپنے ہوٹلوں کو بند رکھیں