اردو

urdu

ETV Bharat / state

طالبات نے سی آر پی ایف جوانوں کو راکھی باندھی

طالبات نے کہا کہ 'سی آر پی ایف جوانوں کو اپنے ہاتھوں سے راکھی باندھ کر ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے اور ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ان بہادر جوانوں کو راکھی باندھنے کا ہمیں موقع ملتا ہے۔'

By

Published : Aug 14, 2019, 9:35 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:01 AM IST

rakshabandhan-festival-celebrated-with-enthusiasm-and-fervor-at-crpf-187-bt ,سی آر پی ایف بٹالین کے ساتھ رکشابندھن کا تہوار

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے مختلف اسکولز کی طالبات نے گھروں سے ہزاروں میل دور ملک کی حفاظت کر رہے سی آر پی ایف اہلکاروں اور افسران کو راکھی باندھی۔

اس موقع پر ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ متعدد تعلیمی اداروں کی طالبات بھی شریک ہوئیں۔

طالبات نے سی آر پی ایف جوانوں کو راکھی باندھی

اس موقع پر اسکول کی طالبات نے کہا کہ 'وہ سی آر پی ایف جوانوں کے ساتھ بہنوں اور بھائیوں کے رشتے کو بانٹتے ہوئے واقعی فخر محسوس کر رہی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'سی آر پی ایف جوانوں کو اپنے ہاتھوں سے راکھی باندھ کر ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے اور ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ان بہادر جوانوں کو راکھی باندھنے کا ہمیں موقع ملتا ہے۔'

Last Updated : Sep 27, 2019, 1:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details