اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajouri man dies in Srinagar accident: سرینگر سڑک حادثے میں راجوری کا ایک شہری از جان، اہلیہ اور کمسن بیٹا زخمی - اہلیہ اور کمسن بیٹا زخمی

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ٹینگن نوگام علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک گاڑی اور ڈمپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص، اس کی اہلیہ اور اس کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔ Accident in Nowgam

سرینگر سڑک حادثے میں راجوری کا ایک شہری از جان، اہلیہ اور کمسن بیٹا زخمی
سرینگر سڑک حادثے میں راجوری کا ایک شہری از جان، اہلیہ اور کمسن بیٹا زخمی

By

Published : Jul 25, 2022, 1:34 PM IST

سرینگر: سرینگر کے نوگام علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک سڑک حادثے میں راجوری کے ایک شخص کی موت جبکہ اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹا زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ٹینگن نوگام علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک گاڑی اور ڈمپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص، اس کی اہلیہ اور اس کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔ Accident in Nowgam

زخمیوں کی شناخت32 سالہ محمد رفیق، اس کی اہلیہ30 سالہ سفورہ بیگم اور اس کا بیٹا 2 سالہ محمد عامر ساکن راجوری کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد رفیق کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جبکہ اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹے کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر اتوار کے روز پیش آنے والے ایک دلدوز سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کے یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی۔ Road accident

بتادیں کہ رامسو کے نزدیک قومی شاہراہ پر اتوار کو شادی کی پارٹی کو لے جانے والی ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر از جان جبکہ کچھ زخمی ہوئے تھے۔Ramban road accident

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک خاتون اتوار کی شام دیر گئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔ متوفی خاتون کی شناخت 45 سالہ نازہ بیگم زوجہ محمد اقبال ساکن نیل تحصیل رامسو کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر علاج ہیں۔دریں اثنا ضلع انتظامیہ رام بن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے لواحقین کو روڈ ایکسیڈنٹ وکٹم فنڈ کے تحت ریلیف دیا جائے گا جس کا پچاس فیصدی حصہ فوری طور واگذار کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details