سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ مرکز کے زیر انتظام خطے میں گولف کو مقبول بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور کیڈیز کے لیے بھی جلد ہی ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ JK LG Adviser on Tournament for Caddies۔ آپ کو بتا دیں کہ کیڈی caddie وہ شخص ہوتا ہے جو گولف کھلاڑی کا بیگ اور کلب لے کر چلتا ہے اور کھلاڑی کو مشورہ اور اخلاقی مدد دیتا ہے۔ ایک اچھا کیڈی کھیلے جانے والے گولف کورس کے چیلنجوں اور رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ کھیل کی بہترین حکمت عملی سے بھی واقف ہوتا ہے۔ اس میں مجموعی یارڈج، پن پلیسمنٹ اور کلب کا انتخاب جاننا شامل ہے۔ جب کہ ایک گولفر ہر کامیاب میچ کے ساتھ درجہ بندی میں اضافہ کرتا ہے لیکن ایک کیڈی ہمیشہ گمنام ہی رہتا ہے۔ What the Role of a Caddie in Golf
سرینگر کے رائل اسپرنگس گولف کورس میں لنونراٹا انویٹیشنل گولف ٹورنامنٹ سیزن تین کا ٹی آف کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے راجیو رائے بھٹناگر کا کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر دنیا کے بہترین سیاحتی مقام میں سے ایک ہے۔ یہاں کے گولف کورسز بھی بہت منفرد ہیں، قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ کورسز ہیں۔' 3rd Linnunrata Invitational Golf Tournament۔ اُن کا مذید کہنا تھا کہ "ہم گولف کو یہاں پیشہ ورانہ کھیل کے طور بھی فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے لیے جموں اور سرینگر میں ایک ایک اکیڈمی بھی قائم کی گئی ہے۔ یہ ادارے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی تربیت دیگی۔ اسکولی بچوں کے لیے ہم فری کوچنگ دے رہے ہیں جموں میں بھی اور سرینگر میں بھی۔ اب اس کھیل کو ہر طبقے سے وابسطہ افراد کھیل رہے ہیں اب یہ بلکل ایلیٹ کھیل نہیں رہ گیا ہے۔"
بھٹناگر کا ماننا ہے کہ ٹورنامنٹ سے کھیل کو فروغ ملتا ہے اور اس وادی میں ٹورازم بھی اضافہ ہوگا اور گولف کے لیے رجاں بھی بڑے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے وادی میں گولف کیڈیز کے لیے ٹورنامنٹ منعقد نہیں کیے گئے تاہم یقین داہنی کرائیں کی بہت جلد سرینگر کے کشمیر گولف کورس میں کیڈیز کے لیے ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا اور اس سے اُن کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔'