سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز دو آئی پی ایس افسران کا تبادلہ اور تقرریاں کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق آئی پی ایس افسر راجیشور سنگھ کو ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر، جموں و کشمیر تعینات کیا ہے۔اس عہدے پر اس سے پہلے آئی پی ایس افسر داؤد ایوب تعینات تھے اور انہیں تبادلہ کرکے ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس اس سے پہلے ہندواڑہ ایس ایس پی کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے تھے اور اب انہیں اسے فارغ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ 31 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ پر آر آر سوین کو جموں و کشمیر پولیس کا انچارج سربراہ تعینات کیا گیا۔ وہ اس سے پہلے جموں اور سرینگر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔