وادی کشمیر میں آج دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ سرینگر ہوائی اڈے سے ابھی تک کوئی بھی پرواز اڑان نہیں بھر پائی ہے وہی کشمیر یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہےSnowfall continues for 2nd day in Kashmir۔
محکمے موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق "آدھی رات سے کشمیر میں بھاری برفباری سلسلہ جاری ہے اور شام تک موسم میں کوئی بھی تبدیلی رونما نہیں ہوگی۔"
اطلاعات کے مطابق "وادی کے بیشتر علاقوں میں چار انچ سے دس انچ تک برفباری ہوئی ہے۔ جمعرات سے جمعہ تک موسم خشک رہے گا اور جمعہ کی آدھی رات سے ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد جنوری مہینے کی 9 تاریخ سے موسم میں بہتری آسکتی ہے۔ آج دن بھر درجہ حرارت چار سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔"
وہیں گزشتہ روز کی طرح آج بھی سرینگر ہوائی اڈے سے ایک بھی پرواز اڑان نہیں بر پائی۔
ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جنرل آپریشن کلدیپ سنگھ کے مطابق "صوبہ سے کوئی بھی جہاز اڈان نہیں بھر پایا ہے۔ جن میں ایئر انڈیا کی پانچ، ویسترا کی تین، اسپیس جیٹ کی ایک، ایئر ایشیاء کی ایک اور انڈیگو کی تمام پروازیں شامل ہیں۔"Flights cancelled at Srinagar Airport