وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال جوں کے توں رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 فروری کو بھی ہلکی درجے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیںWeather Forecast In Kashmir
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔ ادھر برف وباراں کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے،وہی سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir
وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں دوران شب ہی 8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی تھی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔