سرینگر: درالحکومت سرینگر سمیت وادیٔ کشمیر کے کئی حصوں میں ہفتہ کی صبح ہوئی موسلادھار بارشوں سے جہاں درجۂ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، گلی کوچے اور بائی لین زیر آب آ گئی ہیں۔ وہیں محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
Rains Lash Kashmir Valley: کشمیر میں تیز بارشیں، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب - Rainfall in Kashmir Valley
محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ Rainfall in Kashmir Valley
ہفتہ کی صبح ہوئی تیز بارشوں کے بعد جہاں لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Rainfall in Kashmir Valley
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبۂ جموں کے کٹرا علاقے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جہاں 71.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بٹوٹ میں 13.2 بانیہال میں 9.4 بھدرواہ میں 17.4 جموں میں 4.4 سیاحتی مقامی گلمرگ میں 2.0 کوکرناگ میں 1.2 مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔