اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں شہر و دیہات کی بیشتر سڑکیں زیر آب

شہر سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں بھی موسلادھار بارشیں ہونے سے معمول کی عوامی نقل و حمل اور دیگر تعمیراتی، زرعی اور باغبانی سرگرمیاں مسدود ہوکر رہ گئی ہیں۔

شہر و دیہات کی بیشتر سڑکیں زیر آب
شہر و دیہات کی بیشتر سڑکیں زیر آب

By

Published : Mar 24, 2021, 4:51 PM IST

Updated : Mar 24, 2021, 7:22 PM IST

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شہر سرینگر کے علاوہ دیگر ملحقہ علاقوں کی اکثر رابطہ سڑکیں زیر آب ہیں۔ پانی کی نکاسی کے لیے بہتر نظام نہ ہونے سے سڑکیں جھیلوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

شہر و دیہات کی بیشتر سڑکیں زیر آب
سرینگر کے قلب میں واقع لالچوک کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ ریگل چوک، ریذیڈنسی روڑ، مولانا آزاد روڈ اور دیگر اہم رابطہ سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں۔

ادھر شہر خاص کے معروف بازاروں کے علاوہ خانیار، بابہ ڈیم، حول اور صورہ وغیرہ کی اندرونی سڑکوں پر بھی کافی پانی جمع ہوگیا ہے جس وجہ سے نہ صرف راہگیروں کو چلنے پھرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بلکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی ان سڑکوں پر سے گزرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شہر سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کی مشکلات کو جاننے کی کوشش کی۔


لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کے دعوے تو کر رہی ہے لیکن برفباری اور معمولی بارشوں کے باعث ڈرینج سسٹم ناکارہ ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی کے وہ دعوے زمینی سطح پر سراب ہی ثابت ہو رہے ہیں ۔

کشمیر وادی میں گزشتہ چند دنوں سے رک رک کر بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بدھ سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ہیں تاہم حکام نے خبردار کیاہے قومی شہراہ پر پسیاں اور مٹی کے تودے گر آنے کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل میں خلل پڑسکتا ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 7:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details