اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں برف و باراں - کشمیر میں برفباری

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 2 تا 4 نومبر تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔Weather Update Kashmir

rains-lash-kashmir-plains-snowfall-in-upper-reaches
کشمیر میں برف و باراں

By

Published : Nov 1, 2022, 5:33 PM IST

سرینگر:محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئیں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بیشتر علاقوں میں 2 سے 4 نومبر تک موسم جزوی طور آبر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کئیں کئیں پر بارشیں اور برفباری کے امکانات ہیں،جبکہ رواں ہفتے کی 5 سے 8 تاریخ تک مطلع آبر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

کشمیر میں برف و باراں
محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1 . 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں 0.8، پہلگام میں 0.5 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Srinagar Leh Highway Closed سرینگر لیہہ شاہراہ سواریوں کی آمد و رفت کے لئے بند

ادھر میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیارہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details