اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rains Lash Kashmir Plains: کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری - کشمیر درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں برفباری جب کہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلالسلہ جاری ہے۔ Rains Lash Kashmir Plains Snowfall at Upper reaches

rain
rain

By

Published : Oct 20, 2022, 12:40 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی برفباری بھی درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں صبح ساڑھے 8 بجے تک 13.8 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ وہیں قاضی گنڈ میں 13 .3 ,کپوارہ 13.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح کوکرناگ میں 10.6 ملی میٹر،گلمرگ میں 16.2 اور بانہال میں 5.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ Rains snowfall in Kashmir

وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں برفباری

بارشوں اور ہلکی برفباری کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ قاضی گنڈ میں7 ڈگری، پہلگام میں 3.2ڈگری سیلشیس، کوکر ناگ کا رات کا کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا وہیں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا کم سےکم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ Mercury Dips in Kashmir

محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق جمعرات کی شام تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 18 سے 20 اکتوبر تک جموں وکشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔ Nigh Temperature in kashmir

مزید پڑھیں:Mughal Road Closed After Fresh Snowfall موسم کی پہلی برفباری کے سبب تاریخی مغل شاہراہ بند

ABOUT THE AUTHOR

...view details