اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rains lash jammu kashmir جموں کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، سڑکیں زیر آب

جموں و کشمیر میں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق، بارشوں کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گراانے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Rains lash jammu kashmir: جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، سڑکیں زیر آب
Rains lash jammu kashmir: جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، سڑکیں زیر آب

By

Published : Jul 19, 2023, 2:51 PM IST

سرینگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ نیم شب سے ہی شروع ہوا۔ موسلا دھار بارشوں سے جہاں خطہ چناب میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں وہیں وادی کشمیر کو جموں سمیت دیگر ریاستوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کٹرہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 315. 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جہاں جولائی 2019 میں 292.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 سے 22 جولائی تک جموں کے کئی علاقوں جبکہ کشمیر میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:Houses Collapse in Kathua کٹھوعہ میں بارش کے سبب دو مکانات منہدم، پانچ افراد ہلاک، کئی لوگ زخمی

ترجمان نے بتایا کہ جموں خطے میں رواں ہفتے کے دوران کچھ علاقوں میں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھاری بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی ریلے آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات لاحق ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔ دریں اثنا، بھاری بارشوں کے پیش نظر حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بدھ کو اسکول بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کی جانب سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ ’’موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ضلع کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول 19 جولائی کو طلبا کے لئے بند رہیں گے۔‘‘

ادھر، وادی کو جموں سمیت دیگر علاقوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی پر بدھ کےر وز مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’’کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔‘‘ ٹویٹ میں لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک سرینگر جموں شاہراہ پر سفر اختیار نہ کریں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details