Schools Closed in Six Districts: جموں و کشمیر میں شدید بارش کے پیش نظر 6 اضلاع میں اسکول بند
کشمیر صوبے کے ضلع اننت ناگ، کولگام،شوپیاں، ضلع کپوارہ،بارہمولہ اور جموں صوبے کے رامبن ضلع میں شدید اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر حکام نے ان اضلاع میں تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔Rains Lash in Kashmir
سرینگر: موسلادھار بارش کی وجہ سے جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں بدھ کو تمام اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے کے ضلع اننت ناگ، کولگام،شوپیاں، ضلع کپوارہ،بارہمولہ اور جموں صوبے کے رامبن ضلع میں شدید اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر حکام نے ان اضلاع میں تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔Heavy Rains In Jammu and Kashmir
ضلع انتظامیہ اننت ناگ،کولگام اور کپوارہ کے مطابق مسلسل اور بھاری بارشوں کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پرائمری تا ہائی اسکولوں میں آج تمام تدریسی سرگرمیاں معطل رہے گی۔چیف ایجوکیشن افسر شوپیاں اور بارہمولہ نے بھی خرابی موسمی ضورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ضلعے کے پرائمری سے ہائی سطح کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں آج تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔Schools closed in six districts
ادھر ضلع انتظامیہ رامبن کی جانب سے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں متعدد مقامات پر شدید بارشوں اور بالہ بہہ جانے کی وجہ سے بدھ کو پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے وادی کشمیر کے میدانی اور بلائی علاقوں میں مسلسل بارشیں ہورہی ہیں ۔جہاں میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہورہی ہے وہیں بلائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئ ہے۔ ایسے میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑک رابطہ بھی منقطع ہوا ہے جبکہ
درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث وادی بھر میں ایک بار پھر سردی محسوس کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : Coldest Day in Srinagar: اکیس جون موسم گرما کا سرد ترین دن ریکارڈ