وادی کشمیر میں موسم ابھی سنبھل ہی رہا تھا کہ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر اس کےناساز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیاتکے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 6 جون تک موسمی صورتحال ناساز رہنے کی امید ہے۔ اس دوران کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ادھر، وادی میں پیر کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور دو پہر کے بعد کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چلنے لگیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی لیٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے ککرناگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
یو این آئی