سرینگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ Rains Bring Down Mercury in Kashmirباران رحمت سے درجہ حرارت میں بھی کچھ گراوٹ درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیشگوئی کی تھی کہ وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بعد دوپہر بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا قوی امکان ہے تاہم مطلع ابر آلود رہے گا، البتہ 15سے 19جولائی تک موسم خشک اور گرم رہنے کا قوی امکان ہے۔ Rains lash Kashmir Valleyوادی میں بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت محسوس ہو رہی ہے۔ رواں ماہ درجہ حرارت میں کافی اضافہ درج کیا گیا تھا تاہم دس جولائی سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔