اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان - کشمیر موسم اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے آخر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ rains Forecast in Kashmir

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

By

Published : May 12, 2023, 12:26 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں موسم اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک رہنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق 13 اور 14 مئی کو وادی میں کئی مقامات پر بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 15 اور 16 مئی کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 17 سے 19 مئی تک کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ترجمان نے بتایا تاہم اس دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Record Break Rain in Telangana تلنگانہ میں موسم گرما کی بارش نے 40 سال کا ریکارڈ توڑا

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details