اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان - کشمیر کے موسم پر آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی

جموں و کشمیر کے جموں سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ وہیں سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ Rain Forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

By

Published : Jul 21, 2023, 1:19 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران پونچھ اور راجوری اضلاع میں کچھ مقامات پر بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کہیں کہیں 22 جولائی تک رک رک کر بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں میں کئی مقامات پر بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پونچھ اور راجوری میں سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے گر آنے کے بھی خطرات ہیں۔لوگوں سے دریائوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں 5.3 ملی میٹر، کپوارہ میں 2.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 2.0 ملی میٹر، جموں میں 0.2 ملی میٹر، بھدرواہ میں 33.4 ملی میٹر اور بٹوٹ میں 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ، کپوارہ میں 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور گلمرگ میں 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details