اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rain And Fresh Snowfall: جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش اور تازہ برفباری

جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے موسمی صورتحال خراب ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو موسم قدرے بہتر ہوا تھا تاہم ہفتہ اور اتوار کی شب کے دوران وادی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا جس میں سیاحتی مقام پہلگام، گاندربل، دودھ پتھری، اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور ادھم پور وغیرہ شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش اور تازہ برفباری
جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش اور تازہ برفباری

By

Published : May 8, 2023, 2:07 PM IST

وادی کے دیگر علاقوں سمیت جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی سیاحتی مقام پہلگام، کوکرناگ، سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ کے مقامات پر تازہ برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ تیز ہوا اور برف باری کی وجہ سے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔
وادی میں گذشتہ کئی ہفتوں سے موسمی صورتحال خراب ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو موسم قدرے بہتر ہوا تھا تاہم ہفتہ اور اتوار کی شب کے دوران وادی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا جس میں سیاحتی مقام پہلگام، کوکرناگ، متی گاؤرن، سنتھن ٹاپ مرگن ٹاپ و دیگر مختلف علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 8مئی تک مجموعی طو ر پر موسم خراب رہنے کا امکان ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ 9سے 12 مئی کو بنیادی طور پر خشک موسم متوقع ہے۔انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ باغات میں اس دوران میوہ باغات میں ادویات کا چھڑکاؤ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، مزید کہا کہ فصلوں کی کٹائی 8 مئی تک ملتوی کر دیں۔سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءتیار رکھیں کیونکہ موسم 8 مئی تک سرد رہے گا۔

جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش اور تازہ برفباری

دودھ پتھری اور یوسمرگ میں برفباری
جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں شدید بارش اور درجے حرارت میں کمی ہونے کی وجہ سے آج ضلع کے مشہورسیاحتی مقام دودھ پتھری اور یوسمرگ میں برفباری شروع ہو گئی ہیں۔ مسلسل شدید بارش سے سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ سردی میں اضافہ ہونے ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائوں کے چلنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 7 مئی کی دوپہر یا شام کے بعد سے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے اور کہیں کہیں تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی بھر میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ سے زائد افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش اور تازہ برفباری

وادی میں تازہ برفباری و بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی ہے۔اس بیچ پرانی سرنگ کے نزدیک ایک گاڑی تازہ برفباری میں پھنس گئی، جس کے نتیجے میں 8 سیاحوں سمیت 10سیاح اس وقت پھنس گئے جب وہ کشمیر جارہے تھے۔ غیر متوقع برف باری کی وجہ سے سیاح سرنگ کے قریب پھنس گئے۔ اطلاع کے مطابق جو لوگ پھنس گئے ہیں ان میں انڈمان اور نکوبار جزائر کے 8 سیاح، گاڑی کا ڈرائیور اور مددگار شامل ہیں۔ دریں اثناء تحصیلدار قاضی گنڈ خورشید احمد تانترے نے بتایا کہ وہ بی ٹاپ پر پھنس گئے ہیں جو جواہر ٹنل سے تقریباً 20 کلومیٹر اوپر ہے۔انہوں نے کہا کہ پھنسے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے کاروائی جاری ہے۔

جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش اور تازہ برفباری

شوپیان ضلع کے پہاڑی علاقے ہیرپورہ میں بھی پیر کی صبح بارش کے ساتھ ساتھ برفباری ہوئی۔ ضلع کے پہاڑی علاقے ہیرپورہ ، پیر کی گلی اور دبجن میں بارشوں کے ساتھ ساتھ برفباری بھی ہوئی جسکی وجہ سے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہور ہےہیں۔ کیونکہ مسلسل برفباری اور بارش کی وجہ سے سیب کے درختوں پر نکل آئے شگوفے گر رہیں ہیں ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں آج 8 مئی کو بھی کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا بعد ازاں وادی میں 9 سے 12 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش اور تازہ برفباری

گاندربل کا مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں پیر کی شام کو تازہ برف باری ہوئی، جس کی وجہ سے وادی میں سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سری نگر-لیہہ شاہراہ پیر کو سونہ مرگ میں تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

تفصیلات کے مطابق، سونہ مرگ میں پیر کی شام کو شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہوا تاہم گاندربل کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور میدانی علاقوں میں برفباری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، وہی وادی کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ہی درج کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details