سرینگر:گزشتہ روز بھارت جوڑو یاترا تاریخی گھنٹہ گھر پہنچی جہاں راہل گاندھی نے ترنگا لہریا۔ امروز سرینگر کے کانگریس دفتر میں ترنگا لہرانے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ شام سے ہی شروع ہوئی بھارت برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے تاہم مداحوں کی خاصی تعداد شیر کشمیر اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مداحوں نے کہا: ’’برفباری، گرمی یا سردی ہمیں راہل گاندھی کے استقبال سے نہیں روک سکتی۔‘‘ بھارت جوڑو یاترا کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’بھارت جوڑو یاترا پر امن طور اختتام پذیر ہوئی، اس تاریخی یاترا نے پورے ملک کو جوڑ دیا۔‘‘ مداحوں نے راہل گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’راہل گاندھی ہی اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔‘‘