اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Disqualified as MP بی جے پی سیاسی طور پر راہل گاندھی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، محبوبہ مفتی

کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس فصیلے کے بعد پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی سیاسی طور پر راہل کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔

BJP can't fight him politically says mehbooba mufti
بی جے پی سیاسی طور راہل گاندھی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، محبوبہ مفتی

By

Published : Mar 24, 2023, 4:40 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 7:03 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کی پارلیمنٹ رکنیت منسوخ کیے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ"2024 کے انتخابات سے پہلے ایک طاقتور حریف کے طور پر ابھرنے پر راہل گاندھی کی طرف سے مرکز کو واضح طور پر جھنجھلاہٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ بی جے پی سیاسی طور پر راہل کا مقابلہ نہیں کر سکتی، اس لیے اب وہ اداروں کو تباہ کر رہے ہیں کیونکہ راہل ساورکر کی طرح معافی مانگنے سے انکار کرتے ہیں۔"

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ "راہل نے لندن میں جن خدشات کا اظہار کیا وہ افسوسناک طور پر درست ثابت ہو رہے ہیں۔"

بی جے پی سیاسی طور راہل گاندھی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، محبوبہ مفتی
واضح رہے کہ جمعرات کو سورت کی سیشن کورٹ نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید اور 15000 روپے جرمانے عائد کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کو کم سزا دی جاتی ہے تو عوام میں غلط پیغام جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد آج کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ کانگریس اور راہل گاندھی کے لیے یہ بڑا جھٹکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 24, 2023, 7:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details