مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں عید الضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی ہر جگہ منڈیاں سجتی تھیں، لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔
عید کے موقع پر مختلف اضلاع سے لوگ سرینگر آتے تھے اور بھیڑ بکریاں خریدتے تھے۔ سرینگر میں سب سے بڑی منڈی عیدگاہ میں لگتی تھی اور کروڈوں روپے کا کاروبار ہوتا تھا۔ لیکن اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈآؤن کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی خریدداری میں کافی کمی آئی۔
گزشتبہ برس دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی قربانی کے جانوروں کی خرید فروخت میں کمی آئی تھی۔