آج راجیہ سبھا میں پنجاب سے انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پرتاپ سنگھ باجوا نے پارلیمنٹ میں مانگ کی کہ جموں و کشمیر میں پنجابی زبان کو سرکاری درجہ دیا جائے۔
'پنجابی کو جموں و کشمیر میں سرکاری درجہ دیا جائے' انہوں نے کہا پنجاب اور جموں و کشمیر کا رشتہ مضبوط ہے اور پنجابی خطہ میں عام بول چال کی زبان ہے۔
انہوں نے کہا حال ہی میں حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں پانچ زبانوں کو درکاری درجہ دینے کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ اس میں دو اہم زبانیں پنجابی اور گوجری شامل نہیں کی گئی ہے۔
پنجاب سے ہی دوسرے رکن پارلیمان اور ایس اے ڈی کے سینئر رہنما سردار بلویندر سنگھ نے بھی پنچابی کو جموں و کشمیر میں سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کی وکالت کی۔
انہوں نے کہا پنچابی اس وقت عالمی زبان بن گئی ہے اور آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں پنجابی کو سرکاری درجہ ملا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ جموں و کشمیر میں اس زبان کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور پنجابی و گوجری کو سرکاری درجہ دیا جائے۔