ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پنچایت اور سرپنچ ضمنی انتخاب 2020 کے پہلے مرحلے میں سنیچر کو 64 اور 57 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ایس ای سی نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 43 ہزار میں سے 85 ہزار 363 رائے دہندگان نے پنچ اور سرپنچ کے ضمنی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیا، جس کی شروعات صبح 7 بجے ہوئی اور دوپہر 2 بجے تک ختم ہوئی۔
پنچ کے انتخابی حلقوں میں جموں ڈویژن کے ضلع رامبن میں سب سے زیادہ 77.77 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد ڈوڈہ میں 77.73 فیصد جبکہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 86.74 فیصد اور بڈگام میں 72.79 فیصد ووٹنگ رہی۔