سرینگر (جموں و کشمیر):ریاستی تپ دق افسر کے مطابق کشمیر کے دو اضلاع - اننت ناگ اور پلوامہ - کو ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے سرینگرکو طلائی تمغہ حاصل ہو ہوا ہے جبکہ جموں وکشمیر یوٹی کو (مجموعی طور) کانسی کا تمغہ ملا ہے۔ ایسے میں تین اضلاع میں ٹی بی تھری کا اعزاز حاصل ہے،کیونکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کو سال 2021 میں ہی ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا تھا۔
ریاستی تب دق افسر کے مطابق ’’کشمیر میں ٹی بی کے معاملات میںکمی آ رہی ہے اور2025تک ٹی بی کے مکمل خاتمے کے ہدف کو حاصل کر لیا جائے گا، کیونکہ ہم تیز اور فعال کیسز کی تلاش اور اسکریننگ انجام دے رہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ معاملات کے اہداف میںکمی کے حصول میں شناخت کے 4 زمرے ہیں۔ جن میں سرفہرست مقام ٹی بی سے پاک حیثیت کا ہے جس میں ٹی بی معاملات میں 80 فیصدکمی درج کی جاتی ہے۔