جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ پر امن طریقے سے مکمل ہوگئی۔
متعدد پولنگ مراکز پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندوں نے جب رائے دہندگان سے ووٹ ڈالنے کے مقصد کے بابت ان سے گفتگو کی تو ان سبھی رائے دہند گان جن میں مرد وخواتین سبھی شامل تھے، نے بتا یا کہ ' ہمارے ووٹ کا اصل مقصد وادی کشمیر کی ترقی ہے، جموں و کشمیر میں اب تک جو بھی حکومتیں آئیں انہوں نے کبھی عوام کی فکر نہیں کی، کبھی ترقی کے نام پر یہاں کچھ بھی کام نہیں ہوا، آج ہم ووٹ دے رہے ہیں اور ہمارے اس ووٹ کا مقصد اپنے علاقے کی ترقی ہے۔
پچھلی حکومتوں نے ہمیں سبز باغ دکھائے۔ ہم ترقیاتی کاموں کے لیے گذشتہ کئی دہائیوں سے ترس رہے ہیں۔ سڑک، پل۔پلیا، نالے، کھیتوں تک آبپاشی کا نظام، 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لیے ہی ہم اپنے گھروں سے نکل کر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔