اردو

urdu

ETV Bharat / state

'طلبا اور اساتذہ کے لئے کووڈ ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھی جائیں'

کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے سبھی ترقیاتی کمشنروں کو اسکولوں میں ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھے جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

’طلبہ اور اساتذہ کے لئے کووڈ ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھی جائیں‘
’طلبہ اور اساتذہ کے لئے کووڈ ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھی جائیں‘

By

Published : Mar 6, 2021, 10:44 AM IST

وادی کشمیر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی صوبائی انتظامیہ نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے لئے ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ سہولیات بہم رکھی جائیں تاکہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری کو بچوں اور اساتذہ میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مارچ سے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی گائیڈ لائنز کے تحت وادی کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ وہیں نویں سے لے کر بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے کلاسز بھی شروع ہو چکے ہیں۔ اس بیچ اب 8 مارچ سے اول سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لئے اسکول کھل رہے ہیں جس کے چلتے اسکولوں میں کورونا کے بچاؤ کی خاطر وضع کیے گئے تمام کووڈ رہنمایانہ خطوط کو بہتر طور عملانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکٹ سے ہٹے گی وزیر اعظم کی تصویر

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کالجوں کے بعد یکم مارچ سے ہائی تا ہائر سیکنڈری سطح کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ وہیں اب رواں ماہ کی 8 تاریخ سے پرائمری تا مڈل سطح کے اسکول بھی درس و تدریس کے لئے کھل رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بڈگام میں گزشتہ روز اُس وقت ضلع انتظامیہ نے ہائر سیکنڈری اسکول کھاگ کو پانچ روز تک بند رکھنے کا حکمنامہ صادر کیا جب اسکول کے ایک اُستاد کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ اس سے قبل سرینگر کے ایک اسکول میں کورونا کے پانچ نمونے مثبت آنے کے بعد اسکول کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ خصوصی رپورٹ: کسانوں کے احتجاج کو 100 دن مکمل

اسکولوں میں کورونا مثبت کیسز سامنے آنے سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details