اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Rahul Bhatt Killing: راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج - پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈتوں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران مظاہرین نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Protests Across Jammu and Kashmir Against Rahul Bhatt Killing

Protest Against the Assassination of Rahul Bhatt
Protest Against the Assassination of Rahul Bhatt

By

Published : May 14, 2022, 11:23 PM IST

سرینگر میں کانگریس کا احتجاج: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پردیش کانگریس کمیٹی Pradesh Congress Committee Srinagar کی طرف سے کشمیری پنڈت راہل بٹ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران کانگریس لیڈران مولانا آزاد روڈ سرینگر کے باہر نکلے اور راہل پنڈت کے قتل کے خلاف نعرے بازی کیا، جب کہ اس دوران سینئر کانگریس رہنما عبدالغنی خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس قتل کے خلاف احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے مرکزی سرکار پہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جو وعدے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کیے تھے وہ سب جھوٹے نکلے۔

سرینگر میں کانگریس رہنماؤں نے راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا

سری نگر میں بی جے پی کا احتجاج: بی جے پی کے جموں و کشمیر نے یونٹ نے ہفتے کے روز یہاں کشمیری پنڈت راہل بٹ، پولیس اہلکار ریاض احمد اور دیگر شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے جن پر انگریزی زبان میں ’بے قصوروں کا قتل بند کرو‘ جیسے نعرہ لکھے ہوئے تھے۔ وہ پاکستان کے خلاف بھی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے اقوام متحدہ سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی بھی اپیل کی۔

اس موقع پر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر Altaf Thakur BJP نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کشمیر میں ٹورزم بڑھنے لگا ہے اور یہاں امن و سکون قائم ہونے لگا ہے تب سے پاکستان اور جنگجوؤں کو مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی پشت پناہی والے دہشت گرد اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے راہل بٹ اور ریاض احمد جیسے بے قصوروں کا قتل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان ہلاکتوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کر دار تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہیں۔'

سرینگر میں بی جے پی کارکنان نے راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا

سرینگر میں پنڈت ملازمین کا احتجاج:سرینگر کی پریس کالونی میں کشمیر میں ملازمت کر رہے ہیں کشمیری پنڈتوں نے راہل بٹ Rahul Bhatt کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ ہم سب ایک ہیں، ایڈمنسٹریشن فیل ہے۔ کشمیریوں کو جینے دو کے نعرے لگائے۔ ایک احتجاجی نے کہا کہ وہ گزشتہ چار سال سے وادی میں ملازمت کر رہے ہیں اور ہمیشہ ہی اُن کو یہاں محبت اور بھائی چارہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ جب تک یہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہوتے ہمیں کہیں اور منتقل کیا جائے۔ یہاں ہم بندھوا مزدور بن گئے ہیں۔ آئین کی دفعہ 21 کیا کہتی ہے، یہ نہیں جانتے کیا؟ ہم سے بولا گیا تھا کہ سہولیات فراہم کی جائے گی، کہاں ہے وہ، یہ آزادی نہیں غلامی ہے۔"

سرینگر میں کشمیری پنڈت ملازمین نے راہل بھٹ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا

بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج: کشمیری پنڈت پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد احتجاج تیسرے دن میں داخل ہوگیا۔ کشمیری پنڈتوں کا مطالبہ ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کو یہاں شیخ پورہ پنڈت کالونی کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ ہماری شکایات سنیں اور ہماری شکایات کا مختصر مدت میں ازالہ کریں۔ پنڈتوں نے کہا کہ جب تک حکومت ہمیں فل پروف سکیورٹی فراہم نہیں کرے گی ہم ڈیوٹی نہیں کریں گے۔ پنڈتوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ہم نے بہت سارے پریشانیوں کا سامنا کیا اور ہم اسے مزید برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورنے کرنے کی یقین دہانی نہیں کراتی ہم اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

بڈگام میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔۔۔

مزید پڑھیں:

جموں میں پی ڈی پی کا احتجاج: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے قتل کے خلاف آج جموں کے گاندھی نگر پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ پی ڈی پی کے نائب صدر عبدالحمید چودھری کی قیادت میں پی ڈی پی کے کارکنان یہاں جمع ہوئے اور مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر پی ڈی پی کے نائب صدر حمید چودھری نے بڈگام میں کشمیری پنڈت مظاہرین کے خلاف پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ پر تنقید کی PDP protests in Jammu over Rahul's murder۔

جموں میں پی ڈی پی نے احتجاجی مظاہرہ کیا

بارہمولہ میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج:ضلع بارہمولہ میں کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ بارہمولہ کے ویرون پنڈت کالونی میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج ہوا۔ احتجاجی نیشنل قومی شاہراہ کی طرف جا رہے تھے جس پر پولیس نے پنڈت کالونی کو بند کر دیا۔ اس دوران لوگوں اور پولیس کے درمیان بحث و مباحثہ بھی ہوا۔

بارہمولہ میں راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

اننت ناگ میں سرکاری ملازمین اور سماجی کارکنان کا احتجاج: راہل بٹ کے بے دردانہ قتل کے خلاف اننت ناگ کے مختلف سرکاری دفاتر کے ملازمین، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے لال چوک اننت ناگ میں کینڈل لائٹ مارچ کیا۔ وادی میں شہری ہلاکتوں کے خلاف اور متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں مسلمان ملازمین نے بھی شرکت کی۔ مشعل مارچ میں قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی گئی اور شہری ہلاکتوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

اننت ناگ میں سرکاری ملازمین نے راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details