اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے جوانوں کا زد و کوب کے بعد سرینگر میں احتجاج

سرینگر کے راولپورہ علاقے میں تعینات فوجی جوانوں کی جانب سے مقامی نوجوانوں کی مبینہ طور پر مار پیٹ کے بعد علاقے میں احتجاج کر رہے لوگوں نے ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سرینگر میں فوج کی جانب سے جوانوں کا زد و کوب کے بعد احتجاج
سرینگر میں فوج کی جانب سے جوانوں کا زد و کوب کے بعد احتجاج

By

Published : Oct 13, 2020, 1:23 PM IST

سرینگر کے مضافاتی علاقہ راولپورہ میں فوج کی جانب سے دو مقامی نوجوانوں کی مبینہ طور پر مار پیٹ کے بعد لوگوں نے احتجاج کیا۔

واقعے کے بعد راولپورہ کی عوام نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق دو مقامی نوجوانوں - شاہد احد بٹ اور عاقب اشرف ڈار - کی راولپورہ پل پر تعینات فوجیوں نے بلا اشتعال مار پیٹ کی۔ انہوں نے کہا: ’’ہم فوجیوں کی جانب سے ہمارے بچوں کی بلا جواز مار پیٹ کرنے پر احتجاج کر رہے ہیں، ہم ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘

مقامی باشندوں کے مطابق عاقب کے پیر اور ٹانگ میں شدید چوٹ آئی ہے، جبکہ شاہد بھی بری طرح زخمی ہے۔ ’’دونوں کو علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘‘

دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details