جموں و کشمیر کے حیدرپورہ میں شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں برہم لوگوں نے احتجاج کیا، سرینگر، اننت ناگ، کپواڑہ، بارہمولہ سمیت دیگر اضلاع میں لوگوں نے انکاؤنٹر کی اعلی تحقیقات کرنے اور لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ دھرنے پر بیٹھے تھے جنہوں نے لاش کو واپس کرنے کی پولیس انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا۔
کپواڑہ: کپواڑہ میں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے ایک تعزیتی مجلس کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرم کہ بات ہے کہ ایسے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ لاشیں تک اپنے لواحقینوں کو واپس نہیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس رویہ سے دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔ مرکزی حکومت اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہندواڑہ میں جو لاشیں دفنائی گئی ہیں انہیں نکال کر لواحقین کو واپس کی جائیں۔
سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پیپلز کانفرنس کی طرف سے حیدرپورہ علاقے میں ہوئے انکاوٗنٹر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف جہاں ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ نے زبردست احتجاج کیا۔ وہیں، پیپلز کانفرنس کے سینئیر لیڈر خوشید عالم کی صدارت میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خورشید عالم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہلاکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جبکہ انتظامیہ کو اس ہلاکت کی پوری طرح سے تفتیش کرنی چاہیے اور ورثا کو لاشیں واپس کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: