اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Pandits Protest Against Rahul Killing: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ Kashmiri Pandits Protest Against Rahul Killing in J&K

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج
جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج

By

Published : May 14, 2022, 10:46 AM IST

اوڑی میں کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت پر احتجاج

بارہمولہ: بڈگام میں ہوئی کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت پر جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اقلیتوں نے احتجاج کیا۔ ضلع بارہمولہ کے اوڑی، بونيار،گھنٹہ مولا، بجامہ علاقوں میں سول سوسائٹی نے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت پر کینڈل لائٹ احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے راہل بھٹ کی ہلاکت اور کشمیر میں ہو رہی انوسینٹ ہلاکتوں کو لیکر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے کشمیر کو بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہے کشمیری پنڈت ہمارے بھائی ہیں جو صدیوں سے یہاں بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہوئے آئے ہیں وہ ہماری کمیٹی کا ایک حصہ ہیں۔

راہل بھٹ قتل کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج

کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر کپواڑہ میں احتجاجی مظاہرے

کپواڑہ: کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع کپواڑہ کے نطنوسہ پنڈت کالونی کے پنڈتوں نے کپواڑہ سرینگر نیشنل ہائے پر دھرنا دےکر احتجاج کیا۔ پنڈتوں کو تحافظ دو۔ قاتلوں کو سزا دو۔ راہل تیرے خون سے انقلاب آئے گا۔ راہل بھائی امر رہے کے نعرے بلند کیے۔ اس دوران پنڈتوں نے اپنے معاملات انتظامیہ کے سامنے رکھے۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ اور ایس ایس پی کپوارہ نے انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے کہا کہ 'جتنے بھی ان پنڈتوں کے مسائل ہوں گے انتظامیہان کو حل کرنے کی کوشش کرے گی اس یقین دہانی کے بعد پنڈتوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

راہل بھٹ قتل کے خلاف کپواڑہ میں احتجاج

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ٹارگیٹ کلنگ پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس دوران ہندواڑہ میں بی جے پی کے کارکنان نے جاوید قریشی کے ہمراہ احتجاج کیا۔ جاوید قریشی نے افسران سے اپیل کی کہ 'وہ ان ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کریں۔ جاوید قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'کشمیر کا ہر ایک فرد کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہے۔

راہل بھٹ قتل کے خلاف ہندواڑہ میں احتجاج

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے تاریخی گھنٹہ میں عام کشمیری اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے نامعلوم بندوق برادوں کے حملے میں مارے گئے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران صوبائی کمشنر پی کے پولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بے گناہوں کا قتل کرنا پوری انسانیت کا قتل ہے جبکہ ناحق قتل کرنا کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے اور راہل بھٹ اپنے بچوں اور ماں باپ کا پیٹ پال رہا تھا تو اس میں سے اس کا کیا گناہ ہے۔'

راہل بھٹ قتل کے خلاف سرینگر میں احتجاج

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کھیر بھوانی مندر کے اندر عارضی رہائش پذیر کشمیری پنڈت ملازمین نے اپنے ساتھی ملازم راہل بھٹ کی بڈگام میں ہلاکت کو لے کر احتجاج کیا۔ اس دوران ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'معاملے کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ وہیں وزیر شری بی ایل ورما کھیر بھوانی مندر پہنچے اور کشمیری پنڈت ملازمین سے ملاقات کی جو دھرنے پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی مانگوں کو وزیراعظم کی نوٹس میں لایا جائے گا اور بہت جلد راہل بھٹ کے قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔'

راہل بھٹ قتل کے خلاف گاندربل میں احتجاج

شوپیان میں عام شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاج

بڈگام میں سرکاری ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے ضلع شوپیان میں احتجاج کیا۔ گول چوک شوپیاں کے پاس احتجاج کے دوران سماجی کارکن منصور ماگرے نے کہا کہ 'کشمیر قتل کا یہ سلسلہ فوری طور بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں ہر روز کسی نہ کسی بے گناہ کا قتل کیا جاتا ہے اور انتظامیہ اسے روکنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے کہا کہ کشمیر میں ابھی بھی ہندو، مسلم سکھ اتحاد قائم ہے، کیونکہ کل سے ہی ہر فرقہ کے لوگ ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔'

راہل بھٹ قتل کے خلاف شوپیان میں احتجاج

راہل بھٹ قتل کے خلاف کولگام میں احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں راہل بھٹ قتل کے خلاف سماجی کارکن و مقامی لوگوں نے گھنٹہ گھر کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجی شمع جلا کر گھنٹہ گھر سے بس اسٹینڈ تک مارچ کیا۔ احتجاجوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر میں بھائی چارہ آج بھی قائم ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر کشمیر میں امن شانتی کو بگاڈنے میں کوشش کر رہے ہیں۔ Protest in Kulgam against Rahul Bhatt Killing

راہل بھٹ قتل کے خلاف کولگام میں احتجاج

یہ بھی پڑھیں: Militants Attack Pandit in Budgam: چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

واضح رہے کہ ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گذشتہ روز تحصیل آفس میں تعینات ایک ملازم راہل بھٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے، ان کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details