اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Handicapped Association Stages Protest جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

خطہ جموں و کشمیر میں جسمانی طور پر معذور افراد متعدد پریشانیوں سے گھرے ہوئے ہیں، ملازمت، روزگار اور روزمرہ پیش آنے والے واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے معذورین سے متعلق تنظیم کے ذمہ داران بارہا اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کرتے ہیں، تاہم اکثر و بیشتر احتجاج کی یہ صدا بار آور ثابت نہیں ہوتی ہے۔ Appeal to the administration to pay attention to the demands

سری نگر میں احتجاج
سری نگر میں احتجاج

By

Published : Dec 27, 2022, 5:26 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے پریس کالونی کے احاطہ میں پیر کے روزجمو ں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن(جسمانی طور پر معذور افراد سے متعلق ایسو سی ایشن) کے ذمہ داران اور کارکنان نے احتجاج کیا،اور اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے اپنی آٰواز بلند کی، اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر عبدالرشید نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفئر نے جو ویری فکیشن کے متعلق حالیہ آرڈر نکالا ہے اس بلا تاخیر واپس لیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا ہم ویری فکیشن کے خلاف ہرگز نہیں ہیں، لیکن جو ہم سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ،راشن کارڈ سنیت دگر کئی چیزیں مانگی جاتی ہیںوہ سمجھ سے بالاتر ہے۔کیونکہ جسمانی طورپر مغذور شخص جو گھر سے باہر نہیں نکل سکتا وہ دفاتر کے چکر آخر کیسے لگائے گا؟ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو فوراً ایک ٹیم تشکیل دینی چاہئے جو جسمانی طور معذور لوگوں کے گھر پہنچ کر ان کی ویری فکیشن کرنے جیسے قدام اٹھائے۔Appeal to the administration to pay attention to the demands

سری نگر میں احتجاج


انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کی ڈس ابلیٹی سرٹیفکیٹ جعلی ہے تو اس کے لئے بھی متعلقہ سی ایم او دفتر میں ویری فکیشن ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ماہانہ مشاہراہ ایک ہزار روپیے ہے جس کو بڑھا کر کم سے کم پانچ ہزار روپیے ماہانہ کیا جانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ جسمانی طورپر معذور تعلیم یافتہ افراد کو سرکاری نوکری اور کم تعلیم یافتہ لوگوں کو آسان قسطوں میں بینک قرضہ فراہم کیا جانا چاہئے۔

عبدالرشید نے مزید کہا کہ جسمانی طور معذور افراد کو بجلی فیس، پانی کے فیس میں خصوصی رعایت اور انہیں کالجز اور یونیورسٹیز میں مفت تعلیم فراہم کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:سرینگر: جسمانی طور پر معذور افراد کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details