سری نگر: مختلف سرکاری محکموں میں تعینات سینکڑوں عارضی ملازموں نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر نوکریوں کو مستقل کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ملازمین جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔Daily Wagers Protest In Srinagar
اس موقع پر پرویز احمد خان نامی ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل ابھی بھی حل نہیں کئے گئے ہیں اسی لئے ہم ایک بار پھر آج یہاں احتجاج کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبوں میں ایس آر او 64 کے تحت نوکریوں کی مستقلی اور منیمم ویجز ایکٹ لاگو کرنا خاص طور پر قابل ذکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم اپنے بال بچوں سمیت سڑکوں پر آئیں گے۔ موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم بہت ہی کم تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں اس کم تنخواہ کو بھی وقت پر واگذار نہیں کیا جاتا ہے۔