اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج - مصیبتوں کا ازالہ نہیں کر رہا

جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے شالپورہ الوچی باغ علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے سبب لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 8, 2020, 7:46 PM IST

شالپورہ الوچی باغ کا الزام ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) ان کی مصیبتوں کا ازالہ نہیں کر رہا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سرینگر کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی کی جائے۔

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

گڈوڈ باغ حبہ کدال، بسنت باغ گوکدال سری نگر کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں پچھلےدو ماہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'محکمہ صحت انجینئرنگ (پی ایچ ای) نے انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ 'کوئی بھی ہمارے دکھوں پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ ہمیں پچھلے دو ماہ سے پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے جس کے نتیجے میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔'

یہ بھیں پڑھیں: لیزر واٹر میوزیکل فوارہ بھی 'پانچ اگست کی نذر'


مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں پانی کی قلت کے سبب، انہیں پانی لانے کے لئے دوسرے علاقوں میں جانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا، 'ہم نے بھی محکمہ پی ایچ ای کے عہدیداروں سے رابطہ کیا لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں کچھ نہیں ہوا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details