سرینگر:شہر سرینگر میں بجلی اور پانی کی شدید قلت کے حوالے سے خواتین نے انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔ Protest Against Shortage of Electricity, Water in Srinagar خواتین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی خواتین نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ عوام کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔‘‘
احتجاج کر رہی خواتین نے کہا کہ شہر میں پانی کی شدید قلت کے سبب انہیں ٹیوب ویل اور کنوے کا پانی استعمال میں لانا پڑ رہا ہے۔ Protest Against Water Scarcity in Srinagar انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی ابتر صورتحال کے باعث لوگوں خاص کر طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Protest Against power Crisis in Srinagar