انہوں نے کہاکہ مذکورہ اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیر پر فائنانشل کمشنر اور عدالت نے اسٹے لگا رکھا ہے وہاں کوئی تعمیری کام نہیں ہوسکتا۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں سنیچر کو وجے کمار سہانی نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ جس اراضی پر شیو پورہ میں سنیما گھر تعمیر کرنے کی بات کی جارہی ہے وہ متنازعہ اراضی ہے وہ زمین عدالت میں زیر التوا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ان کے آباﺅاجداد کی طرح ہی وہ بھی ریاست کے پشتنی باشندے ہیں۔ جبکہ ان کے دادا شوہ پورہ میں ایک رہائشی مکان' سوکھ نکیتن' میں رہائش پذیر تھے اور وہ زمین ان کی ہے۔ سہانی نے بتایا کہ ان کے داد کی موت کے بعد ان کے والد جموں کشمیر سے باہر نوکری کررہے تھے اس لیے انہوں نے سنہ 1980 میں یہ اراضی دفاعی انتظامیہ کو کرایہ پر دے دی۔ نوکری سے سبکدوشی کے بعد ان کے والد نے حکومت سے مذکورہ زمین واپس لینے کا مطالبہ کیا اور بلاآخر دفاع حکام نے نصف جائیداد کو خالی بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد مسلسل انتظامیہ سے درخواست کی گئی کہ کہ مکمل اراضی کو واپس کیا جائے تاہم ایسا نہیں ہوا۔