سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے حوالے سے توہین آمیز بیان کے خلاف جمعہ کے روز سرینگر شہر میں ہڑتال دیکھی گئی۔ Prophet remarks row
Partial shutdown in Srinagar: پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف سرینگر میں ہڑتال
سرینگر شہر بشمول مرکز لال چوک اور شہر خاص میں تمام تجارتی مرکز اور دکانیں بند ہیں۔ وہیں سڑکوں پر عوامی ٹرانسپورٹ اور لوگوں کی نقل و حرکت کم دیکھی جا رہی ہے تاہم سرکاری دفاتر اور اسکول کھلے ہیں۔ Partial shutdown in Srinagar
سرینگر شہر بشمول مرکز لال چوک اور شہر خاص میں تمام تجارتی مرکز اور دکانیں بند ہیں۔ وہیں سڑکوں پر عوامی ٹرانسپورٹ اور لوگوں کی نقل و حرکت کم دیکھی جا رہی ہے تاہم سرکاری دفاتر اور اسکول کھلے ہیں۔ وہیں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بھی غیر علانیہ طور کم کی گئی ہے اور متدیت علاقوں سے انٹرنیٹ خدمات موتل کیے جانے کی بھی شکایت موسول ہو رہی ہے۔remarks on prophet
اگر صوبے جموں کی بات کرنے تو امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر انتظامیہ نے بھدرواہ قصبے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا جبکہ رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ نپور شرما کی جانب سے متنازع بیان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Prophet remarks row : بھدرواہ قصبے میں کرفیو نافذ، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات منقطع