پارٹی کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے جموں وکشمیر میں بجلی کی تقسیم کاری کے شعبے کی مجوزہ نجکاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے کے علاوہ متوسط طبقہ، زراعت و باغبانی اور صنعتوں کے ساتھ وابستہ لوگوں پر اس اقدام کا براہ راست منفی اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کاری کی نجکاری سے عام لوگ اُن تمام مراعات سے محروم ہوجائیں گے جو حکومت بجلی کی سبسڈی کی صورت میں دیتی ہے۔