اردو

urdu

ETV Bharat / state

’اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیے جانے کی اجازت دی جائے‘

پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں میں پھر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ طلبہ دور جدید میں چلینجوں کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

’اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیے جانے کی اجازت دی جائے‘
’اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیے جانے کی اجازت دی جائے‘

By

Published : Apr 13, 2021, 11:16 AM IST

کورونا وائرس کے وبائی بیماری میں پھر تیزی آنے، اسکولوں میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سرکار کی جانب سے جموں وکشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے پر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں وکشمیر میں اسکولوں کو چھوڑ تمام تر معمول کی سرگرمیاں بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر حضرات اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، وہیں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے آنے کا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔ لیکن سرکار کی جانب سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کی کارروائی سمجھ سے با لاتر ہے۔‘‘

پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں پہلے ہی تعلیمی شعبے کو دھچکا لگا ہے اور کورونا وائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد سرکار نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی سرگرمیوں کو ہی محور بنا دیا ہے۔ حالانکہ سرکاری اور نجی اسکول انتظامیہ ماہرین کی جانب سے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر من و عن عمل پیرا ہوکر ہی اپنی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے تھے۔

ایسوسی ایشن نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں میں پھر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ طلبہ دور جدید میں چلینجوں کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔ وہیں نجی اسکولوں میں سینکڑوں کی تعداد میں تعینات اساتذہ اور دیگر عملہ روزی روٹی سے محروم نہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details