سرینگر:جموں و کشمیر حکومت نے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے علاج و معالجہ سے متعلق معیاری رہنما خطوط یعنی ایس ٹی جی ایس کی خلاف ورزی کی پاداش میں تین ڈاکٹروں پر پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے جن تین ڈاکٹروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ضلع ہسپتال بڈگام میں تعینات ڈاکٹر جنید خورشید، ایس ڈی ایچ سوپور میں کام کر رہے ڈاکٹر مشتاق احمد بٹ اور سرینگر کے سپر اسپیشلیٹی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر یاور نثار شامل ہیں۔ Three Doctors’ Private Practice Banned
Doctors’ Pvt Practice Banned: تین ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد - کشمیر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس
وسطی اور شمالی کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں تعینات تین ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ Private Practice of Three Doctors Banned

۱
اس سلسلے میں محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے جاری کردہ ’’سٹنڈاڈ ٹریٹمینٹ گائڈ لائز‘‘ کی خلاف ورزی سے متعلق زیر التواء انکوائری کی وجہ سے ان ڈاکٹروں پر کسی بھی قسم کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Last Updated : Oct 28, 2022, 6:31 PM IST