پی کے پولے نے تمام نجی ہسپتالوں، ڈائیگاناسٹک سنٹروں اور دیگر نجی طبی اداروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا کام پھر سے شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وہیں انہوں نے نجی طبی مراکز کے عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے 50فیصد ملازمین سے ہفتہ وار روسٹر کے تحت خدمات حاصل کریں۔تاہم صوبائی کمشنر نے زور دیا اہم لازمی خدمات کی فراہمی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانوں کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔