اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: نجی طبی اداروں کو ایک ہفتے میں کام شروع کرنے کی ہدایت - kashmir

جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے نجی طبی مراکز میں غیر کوووِڈ19 مریضوں کا علاج و معالجہ شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

pk pole
کورونا وائرس: نجی طبی اداروں کو ایک ہفتے میں کام شروع کرنے کی ہدایت

By

Published : Apr 21, 2020, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے نجی طبی مراکز کے مالکان کو وادی کشمیر میں کام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام احتیاطی تدابیر اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے غیر کووڈ 19 مریضوں کا علاج کیا جانا چاہئے۔

گزشتہ روز انتظامیہ نے وادی میں سرکاری طبی مراکز کو نان کووڈ 19 مریضوں کے علاج کیلئے ضابطہ اخلاق کے تحت شروع کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کوڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام نجی طبی مراکز کو نان کووڈ ۱۹ مریضوں کیلئے لاک ڈاوں کے دوارن بند کیا گیا تھا۔

اگرچہ مریض گھروں میں علاج نہ ملنے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرتے تھے، تاہم متعدد ڈاکٹروں نے رضاکارانہ طور آن لائن یا فون پر مریضوں کے علاج کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن 4G انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے ان کو تجاویز دینے میں کئی دقتوں کا سامنا تھا۔

صوبائی کمشنر کشمیر بندورانگ پولے نے منگل کو ہدایت دیتے ہوئے طبی اداروں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ ہفتہ وار روسٹر بنا کر 50 فی صد عملے کو ہر ہفتے تعینات کرکے علاج و معالجہ شروع کریں۔

پولے نے مزید کہا کہ طبی اداروں میں بھیڑ جمع نہ ہونے کیلئے مریض ٹیلی فون کے ذریعے پیشگی اپوینٹمنٹ (Appointment) لیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ کووڈ19 کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرکے طبی مراکز کے داخلی راستوں پر مریضوں کی پہلے کووڈ ۱۹ کے علامتوں کے متعلق جانچ کرے۔

انہوں نے کہا کہ طبی اداروں کے مالکان متعلقہ ضلعی مجسٹریٹس سے رابطہ کرکے اجازت نامہ (پاس) حاصل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details