اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: نجی طبی مراکز کا مفت خدمات فراہم کرانے کا فیصلہ - کشمیر مین کورونا کی صورتحال

کشمیر میں نجی طبی مراکز نے انتظامیہ کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جانچ اور ویکسینیشن کے لیے اپنی خدمات دینے کا موقع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

نجی طبی مراکز کا مفت خدمات فراہم کرانے کا فیصلہ
نجی طبی مراکز کا مفت خدمات فراہم کرانے کا فیصلہنجی طبی مراکز کا مفت خدمات فراہم کرانے کا فیصلہ

By

Published : Apr 30, 2021, 10:31 PM IST

کشمیر کے کمشنر پی کے پولے کو لکھے خط میں پرائیویٹ دائگنوسٹک سینٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عمر اقبال دھر نے وبا کے پیش نظر پیدا شدہ صورتِحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو رضاکارانہ طور پر تعاون فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔


خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ 'میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اس مُشکِل وقت میں کووڈ کی جانچ اور ویکسینیشن کے لیے ہماری خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم کو بس ٹیسٹنگ کٹس اور ویکسینیشن فراہم کریں، ہم آپ کو مفت تعاون دیں گے۔'



اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم یہ کام انسانیت کے ناطے کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے سرکاری طبی مراکز اور ملازمین پر کام کا بوجھ بھی کم ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details