اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کی بیٹی کا وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال

فٹ انڈیا پروگرام کے تحت وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ افشانہ عاشق کا ویڈیو کانفرفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال ہوا۔

Prime Minister Narendra Modi Talks Wirh Afshana Aashiq a Footballer from Srinagar
وادی کی بیٹی کا وزیر اعظم کے ساتھ تبادلہ خیال

By

Published : Sep 24, 2020, 8:53 PM IST

جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والی مشہور فٹ بال پلیئر اور کوچ افشانہ عاشق نے آج فٹ انڈیا پروگرام کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے زریعے فٹنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جس میں ملک کے مشہور فٹنس اشخاص نے شمولیت کی۔

وادی کی بیٹی کا وزیر اعظم کے ساتھ تبادلہ خیال

اس کانفرنس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے علاوہ سوامی ابھیندن بھی شامل تھے۔ اس دوران مختلف فٹنس ایکسپرٹ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ فٹنس سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی اور اپنے پریوار کا خاص خیال رکھنا ہوگا تبھی بھارت آگے بڑھ سکتا ہے اور دنیا میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

اس دوران وادی سے تعلق رکھنے والی مشہور فٹ بالر افشانہ عاشق سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے افشانہ عاشق کو سراہا اور کہا کہ کشمیر میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے وادی کی بیٹیوں نے ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا ہے۔

اس دوران افشانہ عاشق نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار وزیراعظم سے تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ ملا جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اور میری کوشش یہی رہیگی کہ ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کروں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details