بھارت کی کچھ ریاستوں میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں کشمیر ڈویژن میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
انہوں نے سرینگر ہوائی اڈے پر احتیاطی طریقہ کار کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی اور سرینگر اور بڈگام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ وہاں پر مزید کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات مرتب کریں۔
ڈاکٹر شاہد نے ہدایت کی کہ کسی مسافر کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے جب تک کہ ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ موصول نہیں ہوتی ہے۔
یہ ہدایات کشمیر کے اندر حالیہ رجحان کے تناظر میں سامنے آئیں ہیں جس میں دیکھا گیا کہ کشمیر میں کورونا انفیکشن سے ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔